وزیراعظم کورونا فنڈ :جاوید انور کا 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

طاہر عباس (بیوروچیف نارتھ امریکا)

نامور پاکستانی امریکن آئل ٹائیکون جاوید انور نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔

2 لاکھ ڈالرز کے چیک کی وصولی کیلئے ہیوسٹن کے پاکستانی قونصل خانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں اہم سماجی شخصیات موجود تھیں۔

ہیوسٹن سسٹر سٹیز کی صدر سوزن ینگ ، میئر ہیوسٹن کے نمائندے کرس اولسن اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ نے قونصل جنرل ابرار ہاشمی کو چیک پیش کیا۔

اس موقع پر کمیونٹی کے ممتاز رہنما سابق رکن سٹی کونسل مسرور جاوید خان ، صدر پی اے جی ایچ ہارون شیخ ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے خازن اختر عبداللہ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید انور کا کہنا تھا کہ وطن عزیز نے ہمیں بہت کچھ دیا جو ہم پر قرض ہے جسے لوٹانا ضروری ہے ، انہوں نے کہا وبائی مرض کے باعث لوگ بیروزگاری اور نامساعد معاشی مسائل کا شکار ہیں ، اس صورتحال میں اللہ کی نوازشوں اور کرم سے مالا مال افراد کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

Posted by Zabar News on Friday, May 29, 2020

جاوید انور نے کہا کہ انھوں نے صرف مالی تعاون کیا لیکن قابل تحسین ہیں سعید شیخ ، ابرار ہاشمی اور رضاکار جنھوں نے جذبہ اور محنت کے ساتھ مستحق اور ضرورت مند افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں کو منظم انداز سے انجام دیا۔

قونصل جنرل ابرار ہاشمی کا کہنا تھا کہ سید جاوید انور فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور وہ اس عطیہ پر ان کے شکر گزار ہیں۔

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

Posted by Zabar News on Friday, May 29, 2020

سسٹر سٹیز ہیوسٹن کی سربراہ سوزن ینگ اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ سمیت دیگر مقررین نے جاوید انور کے جذبے اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

Posted by Zabar News on Friday, May 29, 2020

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

Posted by Zabar News on Friday, May 29, 2020

اس موقع پر سعید شیخ نے شرکا کو امدادی سرگرمیوں کے دائرہ کار اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

ہیوسٹن: جاوید انور کا کورونا فنڈ میں 2 لاکھ ڈالرز عطیہ

Posted by Zabar News on Friday, May 29, 2020

پاکستانی امریکن آئل ٹائیکون جاوید انور نے اسلام آباد میں منعقد احساس ٹیلی تھون میں رقم عطیہ کرنے کیلئے ٹیلی فون پر ٹیکساس سے شرکت کی تھی۔

اس ٹیلی تھون کا اہتمام پاکستان میں کورونا سے پیدا مسائل سے نمٹنے کیلئے کیا گیا تھا۔ جاوید انور نے وزیراعظم کے اقدام کو سراہا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ قوم عمران خان کی قیادت میں اس بحران سے نمٹ لے گی۔

جاوید انور نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ وہ 2 لاکھ ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں اور متاثرین کی خاطر ہر اقدام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جاوید انور نے وزیراعظم کو بتایا تھا کہ انھوں نے امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 5 لاکھ ڈالر امداد بھی دی ہے۔

پاکستانی امریکن آئل ٹائیکون کورونا وبا کے خلاف دا سٹیزن فاونڈیشن کی امدادی کوششوں میں ایک لاکھ ڈالر بھی عطیہ کرچکے ہیں۔

جاوید انور پچھلے برس شوکت خانم اسپتال کیلئے بھی خطیر رقم دے چکے ہیں، انھوں نے امریکا میں پی ٹی آئی کے صدر ساجد برکی اور پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر عاطف خان کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جاتا رہے گا۔

عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر بھی جاوید انور انتظامات میں پیش پیش تھے۔ انھوں نے ہی وزیراعظم کی تقریر کیلئے ہال اور دیگر امور کا انتظام کیا تھا۔ اس مقام پر 15 ہزار سے زائد افراد وزیراعظم کی تقریر سننے کیلئے موجود تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو