30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ

حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 30 لاکھ افراد کی بے روزگاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

وزارت خزانہ نے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 4 ہزار 800 ارب روپے تھا ، اپریل سے جون تک ریونیو 700 سے 900 ارب روپے تک کم ہوسکتا ہے، ٹیکس ریونیو میں 3 ہزار 905 ارب روپے تک کمی کا خدشہ ہے۔

حکومت نے بتایا کہ اس صورتحال میں مالی خسارہ 7 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 4 فیصد ہوجائے گا، ملکی برآمدات کم ہو کر 21 اعشاریہ 22 ارب ڈالرز رہیں گی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کورونا وبا کی وجہ سے صنعتی شعبے کے 10 اور خدمات کے شعبے کے 20 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

حکومت کے مطابق غربت کی شرح 24 اعشاریہ 3 فیصد سے 33 اعشاریہ 5 فیصد ہوجائے گی اور فروری سے مارچ تک روپے کی قدر میں ماہانہ 7 اعشارہ 5 فیصد کمی ہوئی۔

ٹرینڈنگ

مینو