3 کمپنیاں پیٹرول بحران کی ذمے دار قرار

تحقیقاتی کمیٹی نے پیٹرول بحران کا ذمے دار 3 نجی کمپنیوں کو قرار دے دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس او کے آئل ٹرمینلز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں تین نجی کمپنیوں کو پیٹرول کی کم سپلائی کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تینوں کمپنیاں ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، وزیراعظم نے چاروں چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے پلاننگ کریں۔

ٹرینڈنگ

مینو