ہیرس کاونٹی پبلک ہیلتھ کے پہلے پاکستانی نژاد امریکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمیر شاہ نے علامات نہ ہونے کے باوجود ہر شخص کیلئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

وہ ہیرس کاونٹی پبلک ہیلتھ ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کے اشتراک سے اسلامک سینٹر بئیر کریک میں کورونا وائرس کے 5 روزہ فری ٹیسٹ کیمپ کے انعقاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

عمیر شاہ نے کہا کہ ایک دوسرے کے تعاون سے آسان احتیاطی تدابیر اختیار کرکے نہ صرف خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی وائرس سے تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔
ہیوسٹن: کورونا فری ٹیسٹ کیمپ، ڈاکٹر عمیر شاہ کا اظہار خیال
Posted by Zabar News on Saturday, July 18, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے ہیرس کاونٹی کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے فری ٹیسٹ کے کیمپوں کے زیادہ سے زیادہ انعقاد کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، اس اقدام کا مقصد وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

عمیر شاہ نے خبردار کیا کہ کورونا کی علامات نہ رکھنے والے متاثرہ افراد وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں اس لئے ہر فرد ٹیسٹ لازمی کرائے۔

اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے کمیونٹی تنظیموں کی کوششوں اور ٹیسٹ کے فری کیمپوں کے تسلسل سے انعقاد پر سعید شیخ اور سہیل سید کو خراج تحسین پیش کیا۔
ہیوسٹن: کورونا فری ٹیسٹ کیمپ، قونصل جنرل کی گفتگو
Posted by Zabar News on Saturday, July 18, 2020
ہیوسٹن: کورونا فری ٹیسٹ کیمپ، سہیل سید کی گفتگو
Posted by Zabar News on Saturday, July 18, 2020
اسلامک سوسائٹی کے صدر اور الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے حکام کے اشتراک سے شہر میں مزید کیمپوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
ہیوسٹن: کورونا فری ٹیسٹ کیمپ، محمد سعید شیخ کا اظہار خیال
Posted by Zabar News on Saturday, July 18, 2020
شہریوں نے بھی ہیرس کاونٹی پبلک ہیلتھ ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کے اشتراک سے 5 روزہ فری ٹیسٹ کیمپ کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔