کراچی: ڈی ایچ اے آفس پر احتجاج

کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں رہائش پذیر افراد نے احتجاج پر مقدمات درج کئے جانے کے خلاف ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

ڈیفنس اور کلفٹن میں بارش کے پانی سے گھروں کا سامان تباہ ہوا تو عوام نے احتجاج کیا تھا ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے گزشتہ روز مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کئے تو عوام مشتعل ہوگئے۔

شہریوں نے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں صفائی کی جائے، فلڈ ریلیف کے نام پر لئے گئے ٹیکس کا آڈٹ کرایا جائے ، علاقوں سے پانی نکالا جائے اور سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔

مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ ڈی ایچ اے آفس کے مرکزی دروازے پر کنٹینر لگادیا گیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو