جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیوایم کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف کراچی میں یونیورسٹی روڈ اور پریس کلب پر احتجاج کیا گیا، جماعت اسلامی اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف تمام مسلمان اٹھ کھڑے ہوں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے یونیورسٹی روڈ اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے پریس کلب پر مظاہرین سے خطاب کیا، دونوں جماعتوں کے قائدین نے مسلم رہنماوں  سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لئے کردار کریں، قائدین نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کے فوج کو آگے آنا چاہئے۔

مظاہرین سے ایم کیو ایم کے رہنماقمر عباس نے بھی خطاب کیا ، انھوں نے کہا کہ او آئی سی نے مسلمانوں کو مایوس کیا ہے، اسلامی ممالک کی فوج کو فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہئے تھا۔

علما نے اپیل کی کہ نہتے فلسطینیوں کی حمایت کیلئے تمام  مسلمان اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں۔

ٹرینڈنگ

مینو