فلسطینیوں کی اسرائیل کے ہاتھوں مبینہ نسل کشی پر اسرائیل نواز امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چئیرمین کا صبر بھی جواب دے گیا، سینیٹر باب میننڈیز نے نہتے اور بے گناہ فلسطینی بچوں،عورتوں اور مردوں پر حملوں کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیل کو دو ٹوک انداز میں خبردارکردیا۔

سینیٹر باب میننڈیز نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی بڑھتی اموات اور میڈیا ہاوسز پر کئے گئے حملوں پر شدید تشویش کااظہار کیا اور اسرائیل کووارننگ دی ہے کہ دفاع کا حق اپنی جگہ مگر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان تعلقات اسی وقت پنپ سکتے ہیں جب انکی بنیاد جمہوریت، آزادی ، اجتماعیت اور انسانی حقوق کے احترام جیسی مشترکا اقدار ہوں۔
Watch | Extreme levels of Zionist terrorism in Palestine |
Human rights activists are silent because Palestinians are Muslims.
These are all cowardly and shameless people!#GazaUnderAttak pic.twitter.com/OSQKLyXioP— Abdul Wajid (@AWjamalfc) May 16, 2021
ڈیموکریٹ سینیٹر باب میننڈیز نے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ وہ غزہ میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے سے ہرممکن گریز کرے۔
امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چئیرمین نے بے گناہ شہریوں کی شہادتوں اور میڈیا ہاوسز کو نشانہ بنائے جانے کامکمل جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔اسرائیل نے ہفتے کو غزہ میں بارہ منزلہ عمارت گرادی تھی ، اس میں امریکا کی ایسوسی ایٹڈ پریس اور الجزیرہ جیسے بڑے میڈیا اداروں کے دفاتر بھی تھے۔

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سینیٹر باب مینیڈیز کو کئی بار مدعو کرچکے ہیں۔ اے پی پیک کی جانب سے بیان جاری کیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ یہ کمیٹی اسرائیل نواز سینیٹر میننڈیز کی جانب سے تل ابیب حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اے پی پیک کے مطابق یہ ان کے دوست سینیٹر باب میننڈیز ہی کی وجہ سے ممکن ہوا کہ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو ٹیلے فون کیا اور زور دیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پرحملوں اورمیڈیا ہاوسز کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔

غزہ پرصرف اتوار کو کئے گئے حملوں میں 16 بچوں اور 10 خواتین سمیت 42 فلسطینیی شہید ہوئے۔
Horrific scenes that you usually see in movies, are happening for REAL in #Gaza Strip. This video shows massive and very destructive Israeli bombs on the northern besieged Strip.#GazaUnderAttack #GazaUnderFire pic.twitter.com/iXiwrpOOLD
— Quds News Network (@QudsNen) May 13, 2021
#Watch| Distressing scenes of the Israeli bombing of a house in al-Shatie' refugee camp in #Gaza, murdering 10 children and women and children last night. A baby boy (5 months) and a girl (2 years) survived this massacre.#GazaUnderAttack #GazaUnderFire pic.twitter.com/WH8A1LrIkW
— Quds News Network (@QudsNen) May 15, 2021
8روز سے جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 192 ہوچکی ہے ، ان میں 58 بچے اور 34 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے۔