5ہزار زائرین کی واپسی کا طریقہ کار طے

ایران سے آئے 252 زائرین کو تفتان میں اسکریننگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ 252 افراد 15 دن سے پاکستان ہاوس میں مقیم تھے، اس دوران ان کی اسکریننگ کی گئی اور اب کلیئر قرار دے کر کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے۔

جمعہ کو ایران سے آنے والے افراد اب پاکستان ہاوس مں مقیم ہیں ، اسکریننگ کے بعد کلیئر قرار دیئے گئے افراد کو جانے کی اجازت دی جائے اور اگر کسی میں کورونا کی علامات پائی گئیں تو اسے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود تقریبا 5 ہزار پاکستانی زائرین کی واپسی کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق تفتان کے قرنطینہ میں 2 ہزار افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

تفتان بارڈر ساتویں روز بھی بند ہے اور پاک ایران سرحد بند ہونے کے باعث کاروبار ختم ہوچکا ہے جبکہ تاجروں کی بڑی تعداد بھی ایران میں پھنسی ہوئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو