لیاری: 2 عمارتیں گر گئیں، شہری جاں بحق، ویڈیو

کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کی لیاقت کالونی میں دو عمارتیں گر گئیں، امدادی کارکنوں نے ملبے سے ایک لاش نکال لی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی افراد نے زبرنیوز کو بتایا کہ گرنے والی عمارتیں 5 اور 3 منزلہ تھیں، ان میں کئی خاندان آباد تھے، واقعے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کے مطابق عمارتیں خستہ حال تھیں اور مکینوں کو نوٹس دیئے جاچکے تھے، ایک عمارت میں دراڑ آئی تھی اور کئی گھر خالی کرالئے گئے تھے۔

ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری کی ضرورت ہے البتہ تنگ گلیوں کے باعث مشینری کے متاثرہ مقام تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو