انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ

قومی کرکٹرز نے انگلینڈ میں پریکٹس شروع کردی جبکہ کرکٹ بورڈ نے مزید 6 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ان کی انگلینڈ روانگی کے انتظامات شروع کردیئے۔

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے وورسٹرشائر میں ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ کی پریکٹس کی اور وقار یونس نے بالرز کو ٹپس دیں۔

قومی ٹیم 14 روز قرنطینہ میں گزارے گی البتہ اس دوران پریکٹس کی جاتی رہے گی۔

پی سی بی کے مطابق 6 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آئے ہیں اور اب یہ انگلینڈ جانے کے اہل ہوگئے ہیں۔

محمد حفیظ ، وہاب ریاض ، فخر زمان، محمد رضوان، شاداب خان اور محمد حسین کے 3 روز میں 2 بار کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور اب پی سی بی ان کی انگلینڈ روانگی کے انتظامات کر رہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو