کراچی : بارش، حادثات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، مختلف علاقوں میں حادثات ہوئے اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکیں ڈوب گئیں اور ٹریفک جام ہوگیا، بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی کراچی میں کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

Posted by Ejaz Raza on Monday, July 6, 2020

ملیر شمسی سوسائٹی اور لیاقت آباد میں دیواریں گرنے سے 3 برس کی بچی اور 70 سال کی خاتون جاں بحق ہوئیں۔ ابراہیم حیدری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد کی جان گئی، ابراہیم حیدری ہی میں دیوار گرنے سے 2 کم سن جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ شہر میں بارش سے پہلے تیز ہوائیں چلیں اور آسمان کو سیاہ بادلوں نے گھیر لیا تھا۔

تیزہواؤں اور بارش کے دوران شہر میں 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ، لیاری ، بلدیہ ، کیماڑی ، کورنگی ، لانڈھی ، لیاقت آباد ، فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، بفرزون اور اورنگی ٹاون  میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے 8 جولائی تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی ، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو