وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ایمرجنسی کرائسز منیجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انھیں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ کی دی گئی۔

وزیرخارجہ نے افسران اور اہلکارؤں سے وطن آنے کے خواہشمند افراد سے متعلق معلومات حاصل کیں اور یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

ڈی جی کرائسز منیجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے وزیرخارجہ کو بتایا کہ ابتک 11 ہزار 529 افراد واپس آچکے ہیں اور بیرون ممالک سے 62 ہزار 709 افراد واپس آنا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستانی شہریوں کی جلد واپسی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔