7سال ذہنی علاج کرایا، شہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری کے شاہی منصب چھوڑنے پر ملکہ برطانیہ نے 2 شہزادیوں کو شاہی امور سونپنے پر غور شروع کردیا ہے۔

شاہی منصب چھوڑنے کے ایک ماہ بعد شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کا صدمہ اس قدر تھا کہ وہ پچھلے 7 برس ذہنی علاج کراتے رہے ہیں۔ امکان ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اب امریکا اور کینیڈا ہی میں زیادہ وقت گزاریں گے۔

شہزادہ ہیری کی جگہ اب انکی کزنز لیں گی، شہزادی بیٹریس کی اطالوی ڈیولپر سے شادی 29 مئی کو ہورہی ہے تاہم وہ شاہی خدمات انجام دینے میں دلچپسی رکھتی ہیں۔

شہزادی یوجین بھی اپنی بہن کی طرح شاہی خدمات انجام دینا چاہتی ہیں اور ملکہ برطانیہ بھی دونوں پوتیوں کو بے حد پسند کرتی ہیں۔

شہزادہ چارلس ابتدا میں دونوں شہزادیوں کو کردار دینے کے مخالف تھے، وہ سمجھتے ہیں کہ شاہی خاندان مختصر ترین ہونا چاہئے۔

شہزادہ چارلس کے بھائی اور دونوں شہزادیوں کے والد شہزادہ اینڈریو پہلے ہی کمسن لڑکی سے جنسی تعلق کے اسکینڈل میں ملوث ہیں اور اس بات کاامکان بہت کم ہے کہ وہ کبھی فعال کردار ادا کرسکیں گے۔

شہزادہ اینڈریو کے اسکینڈل کا شکار ہونے اور شہزادہ ہیری کی جانب سے شاہی عہدہ ترک کرنے کے بعد اب ملکہ اور شہزادہ چارلس کے پاس زیادہ آپشنز نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب شہزادیوں کا اہم کردار ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو