دورہ انگلینڈخطرے میں، 10 کرکٹرز کو کورونا

پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز خطرے میں پڑنے لگی ، 29 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد بیمار کرکٹرز کی تعداد 10 ہوگئی۔

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ ، وہاب ریاض، محمد حسنین ، محمد رضوان ، فخر زمان ، کاشف حسین اور عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی بھی وائرس سے متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔

اس سے پہلے شاداب خان ، حیدر علی اور حارث رؤف کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، اس وقت قومی اسکواڈ کے 10 کھلاڑی بیمار اور قرنطینہ میں ہیں۔

بابر اعظم، اظہر علی ، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف ، افتخار احمد، فواد عالم، امام الحق، نسیم شاہ، خوش دل شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ اور سہیل خان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو