80 برس کا چینی سیاح پیرس میں ہلاک ہوا

کورونا وائرس سے یورپ میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور فرانس میں 80 برس کا چینی سیاح ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلاک شخص کا تعلق چینی صوبے ہوبی سے تھا ، وہ 16 جنوری کو فرانس آیا تھا اور 25 جنوری سے پیرس کے اسپتال میں زیرعلاج تھا ، ہلاک شخص کی 50 سالہ بیٹی کا علاج جاری ہے اور اس کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔ فرانس میں اب تک 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 6 اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ، ان میں سے 5 برطانوی شہری ہیں۔

چین کے علاوہ اب تک ہانگ کانگ ، فلپائن ، جاپان اور فرانس میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ چین کے باہر دنیا بھر میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین کے بعد سب سے زیادہ کیسز جاپان میں ہیں جہاں تعداد 259 ہے، امریکا میں 15، کینیڈا میں 8 ، برطانیہ میں 9 اور جرمنی میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو