حماس نے اہلکاروں کی معلومات حاصل کرلیں

فلسطینی تنظیم حماس نے حسین خواتین کی تصاویر بھیج کر اسرائیلی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرلئے اور معلومات حاصل کرلیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے تصاویر بھیجنے کیلئے واٹس ایپ ، فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام کا استعمال کیا ، پہلے تصویر بھیجی جاتی پھر میسجز کئے جاتے اور پھر وائس چیٹ کی نوبت آتی ، تصاویر بھیج کر خود کو تارکین وطن بتایا جاتا اور کہا جاتا کہ وہ کم سنتی ہیں ، بہری ہیں یا انھیں کم نظر آتا ہے۔

لڑکیوں کے نام کی آئی ڈیز سے  مزید تصاویر بھیجنے کیلئے دوستی پر راضی فوجی کو لنک بھیجا جاتا اور کلک کرنے کا کہا جاتا، خواتین پر لٹو فوجی لنک ڈاؤن لوڈ کرتا تو وائرس ڈاؤن لوڈ ہوجاتا۔

فون ہیکنگ کے ذریعے اہلکار کی موجودگی کے مقام اور فون میں موجود نمبروں تک رسائی حاصل کی جاتی، یہی نہیں بلکہ ہیکر کیلئے تصاویر اتارنا اور ویڈیو بنانا بھی ممکن ہوجاتا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بڑے نقصان سے پہلے تمام صورتحال فوج کے علم میں آچکی تھی ، مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی تھی اور پلاننگ ناکام بنادی گئی۔

ٹرینڈنگ

مینو