امریکا: 387 کلومیٹر فی گھنٹہ پر راکٹ کریش

امریکی ریاست منی سوٹا کے رہائشی کرٹ اینڈرسن 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برف پر راکٹ چلانے کی کوشش میں پھر ناکام ہوگئے مگر ہمت اب بھی نہیں ہاری۔ 

کرٹ نے گینس رکارڈ توڑنے کی یہ دوسری کوشش امریکا کی ریاست وسکونسن کے بئیر لیک میں کی۔

کرٹ ابھی 387 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر ہی پہنچے تھے کہ راکٹ جواب دے گیا اور کریش کر گیا۔

کرٹ کیلئے راکٹ تیار کرنے والے مائیکلسن کا کہنا تھا کہ وہ 13 برس کی عمر سے راکٹ بنا رہے ہیں اور اب انکی عمر 81 برس ہے۔ راکٹ 4 سکینڈ میں 68 لیٹر پیٹرول پھونک دیتا ہے۔

240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کے بعد جہاز فضا میں پرواز شروع کردیتے ہیں۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ برف پر راکٹ کو 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کیلئے کس قدر مہارت درکا ہوگی۔

کرٹ تو ناکام ہوگئے لیکن نیویارک کی لیک جورج پر 1981 میں سیمی مللر نے  399 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے راکٹ چلانے کا رکارڈ قائم کیا تھا جو ابتک توڑا نہیں جاسکا۔

کرٹ اور ان کی ٹیم اب راکٹ کے کریشن ہونے کی تحقیقات کرے گی اور اس سے بہتر راکٹ بنا کر سیمی مللر کا رکارڈ توڑنے کی تیسری کوشش کرے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو