کینیڈا: شہزادہ ہیری کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوگیا

برطانیہ کے شہزادہ ہیری کو کینیڈا میں دکان سے سینڈوچ خرید کر گھر لے جاتے دیکھا گیا تو سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔

برطانیہ کے شہزادہ ہیری کے آگے پیچھے کبھی نوکروں چاکروں کی فوج ہوا کرتی تھی ، بکھنگم پیلس میں ان کے کھانے کی ٹیبل پر بہترین ڈشز تیار کرکے شیف داد و تحسین حاصل کرتے تھے لیکن کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں۔

بیوی کی محبت میں شاہی گھرانہ چھوڑتے ہی اب خود پکاؤ خود کھاؤ یا بھوک لگے تو بازار سے لے آؤ کا دور دیکھنا پڑگیا ہے۔

شاہی گھرانے کو ٹھکرا کر برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری کینیڈا کے شہر وینکور میں دکان سے چند سینڈوچ خرید کر گھر لے جاتے دیکھے گئے ہیں۔

وقت نے کروٹ لی تو اب شہزادے کو اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ کمرشل فلائٹس پر سفر بھی کرنا پڑرہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو