پشاور : خواجہ سرا گل پانڑہ کا قتل

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا گل پانڑہ کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

خیبرپختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا کی جان لے لی گئی۔ پشاور کے علاقے پلوسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا گل پانڑہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا، زخمی چاہت کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ خواجہ سرا پلوسی میں حماد نامی شخص کی شادی کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے، اس دوران نقاب پوش ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ گل پانڑہ کو 6 گولیاں لگیں۔

ٹرانس ایکشن الائنس نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کیا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 2015 سے اب تک صوبے میں 69 خواجہ سراوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے لیکن کسی ملزم کو سزا نہیں ملی۔ تنظیم نے الزام لگایا کہ پولیس خواجہ سراوں کو تحفظ فراہم نہیں کررہی۔

ٹرینڈنگ

مینو