پیرس کلب نے پاکستان کا قرض موخر کردیا

پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ موخر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

ترقی پذیر ملکوں کو قرض فراہم کرنے والے ممالک کے گروپ پیرس کلب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا قرضہ یکم مئی سے 31 دسمبر تک موخر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ قرض کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے موخر کیا گیا ہے، امید ہے اس اقدام کے بعد وائرس سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پیرس کلب سے قرض موخر ہونے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق قرضہ سماجی تحفظ کے پروگرام اور کورونا سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ اس سے اقتصادی ترقی ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو