کراچی: معروف بیورٹی پارلرز بند کرادیئے گئے

کراچی کے علاقے ڈیفس اور کلفٹن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف بیوٹی پارلرز اور اسپاسینٹرز بند کرادیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ کارروائی کورونا سے بچاو کیلئے طے کئے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی گئی۔

حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں بیوٹی پارلرز اور اسپا سینٹرز کو کام کی اجازت نہیں ، اس کے باوجود بیوٹی پارلرز اور اسپا سینٹرز کھول کر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے دیگر مرکز پر بھی چھاپے مارے جائیں گے اور بیوٹی پارلرز کو سیل کردیا جائے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو سخت ترین لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو