زچگی کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ضلع کرک میں زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نجی کلینک کا انیستھیزیا ٹیکنشین تھا۔

کلینک کے مالک ڈاکٹر کا موقف ہے کہ ڈیلیوری کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے کا علم ہونے پر ملزم کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا، اس پر ملزم نے ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کی بھی کوشش کی۔

کلینک کے مالک کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے خواتین کی 42 ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو