سرفراز دھوکادے گیا؟ سوشانت کی پراسرار موت

سرفراز نے حالات کے آگے سر خم کیا یا فلم ایم ایس دھونی کے کھیل میں شکست کھائی ، بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق 34 برس کے سوشانت کی لاش ممبئی میں ان کے گھر سے ملی جو لٹکی ہوئی تھی۔ وہ لاک ڈاؤن کے دوران تنہا رہ رہے تھے ، پانچ روز پہلے ان کی سابق منیجر ڈیشا سلیاں بھی مردہ پائی گئی تھیں۔

سوشانت نے فلم ایم ایس دھونی میں بھارتی کرکٹر کا کردار ادا کیا تھا، انھیں کرکٹر دھونی سے مشابہت کے باعث اس فلم میں ہیرو کا کردار دیا گیا تھا۔

ان کی آخری فلم دل بے چارہ تھی جس میں وہ سنجنا سانگھی کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

سوشانت نے اپنے کریئر کا آغاز ٹیلی وژن شو سے کیا تھا اور انھیں بالی وڈ کا مستقبل قرار دیا جاتا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو