ادکارہ عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری

لاہور کی عدالت نے  جعلی چیک کیس میں اداکارہ اور میزبان عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

کاروباری شخصیت محمد علی معین نے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں اداکارہ کے خلاف 27 مئی کو مقدمہ درج کرایا تھا ، اس میں کہا گیا تھا کہ عائشہ ثنا نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لئے لیکن جو چیک دیا وہ باونس ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق کوشش کے باوجود عائشہ ثنا شامل تفتیش نہیں ہوئیں، معاملہ مقامی عدالت گیا جس نے ادکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ٹرینڈنگ

مینو