عظمی کی ایف آئی آر: آمنہ ، ملک ریاض کی انٹری

مجاہد رضا

لاہور کے ڈیفنس تھانے میں ماڈل عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ آمنہ عثمان بھی منظر عام پر آئی ہیں اور انھوں نے حسان خان نیازی کا نام لے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ساتھ ہی دل کے پھپھولے بھی پھوڑے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھیں ایک خاتون ہراساں کر رہی ہیں۔ خوفزدہ عظمی اور ہما خان ہاتھ جوڑ کر معافیں مانگتی نظر آرہی ہیں۔

خاتون عظی خان سے سوال کرتی ہیں کہ تمہارا عثمان سے کیا تعلق ہے ؟ تم اس کے ساتھ رہتی ہو۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی دوسری ویڈیو میں گھر کے اندر توڑ پھوڑ ہوتی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ مسلح گارڈز بھی موجود ہیں۔

واقعے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے ، عظمی خان نے پولیس کو اپنا تحریری موقف بھی دیا ہے۔

عظمی خان نے بتایا کہ وہ اعتکاف میں تھی، عثمان اعتکاف کی مبارکباد دینے آیا تھا ، عثمان کے ساتھ 2 سال سے دوستی تھی۔

عظمی نے بتایا کہ گارڈز دروازہ پھلانگ کر اندر آئے ، خاتون نے تشدد کیا، عظمی نے سوال کیا کہ خاتون بار بار کیوں الزام لگاتی رہیں کہ تم عثمان کے ساتھ سوئی ہو۔ کیا انھوں نے مجھے سوتے ہوئے پکڑا تھا ؟

اسی دوران آمنہ عثمان  کا سوشل میڈیا پر بیان آتا ہے جو خود کو عثمان کی اہلیہ قرار دیتی ہیں، انھوں نے دعوی کیا کہ ان کے شوہر عثمان ملک کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ صرف ملک ریاض کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، حسان خان نیازی اور ملک ریاض کے درمیان ایک معاملہ ہے اور حسان کی کوشش ہے کہ وہ اس سے پیسہ بنائے۔

ملک ریاض نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ عثمان انکا بھانجا یا بھتیجا نہیں ہے ، بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ جو انھیں بدنام کرنے کی کوشش کرے گا وہ اس کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

وائرل ویڈیو میں منظر عام پر آنے والی عظمی خان نے 2013 میں فلم وار سے ادکاری کا آغاز کیا تھا۔

وہ ہمایوں سعید کے ساتھ سپر ہٹ مووی جوانی پھر نہیں آنی اور جوانی پھر نہیں آنی ٹو ، تیری میری لو اسٹوری اور یلغار میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو