کابل دھماکا: نائب صدر محفوظ، 10 جاں بحق

ویب ڈیسک

افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا،  نائب صدر بم حملے میں بال بال بچ گئے۔

افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے کو کابل میں نشانہ بنایا گیا ، سڑک کنارے رکھا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دہشت گردی میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔

نائب صدر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ تخریبی کارروائی میں ان کے کئی محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اگرچہ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن امراللہ صالح طالبان کے بڑے مخالفین میں شامل ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو