پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ کے دروازے بند

محسن رضا

یورپی یونین کے بعد اب برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔

یورپی یونین کی ایئرسیفٹی ایجنسی نے فضائی آپریشن کیلئے پی آئی اے کا اجازت نامہ عارضی طور پر چھ ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔

سیفٹی ایجنسی نے معطلی کا اطلاق یکم جولائی رات 12 بجے (یورپی وقت کے مطابق) سے کرنے کا اعلان کیا تھا ، بعد میں مذاکرات کے بعد پی آئی اے کو 3 دن فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے نے بھی خبر کی تصدیق کردی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یورپی ایجنسی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امید ہے معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔

یورپی یونین کے بعد برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگادی ہے، ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ اس اقدام کے بعد لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم سے فلائٹ آپریشن فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

یورپ اور برطانیہ کے اقدامات پاکستان میں 262 پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا بعد سامنے آئے ہیں، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ان پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو