کورونا : حفیظ کی رپورٹ منفی آگئی

پی سی بی کے کورونا ٹیسٹ پر سوال اٹھ گئے ، پرائیویٹ لیبارٹری سے کرائے گئے محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے پہلے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے ، 10 کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ان میں محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

دل کی تسلی نہ ہونے پر محمد حفیظ اہلخانہ کے ساتھ پرائیویٹ لیبارٹری پہنچے اور ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

محمد حفیظ نے رپورٹ شیئر کی اور اللہ کا شکر ادا کیا، پروفیسر کی رپورٹ منفی آنے کے بعد پی سی بی کے کورونا ٹیسٹ پر سوال اٹھ گئے ہیں اور اب دیگر کھلاڑی بھی نجی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو