آریانہ گرانڈے بننے کا شوق نہیں، آئمہ بیگ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انھیں امریکی سنگر آریانہ گرانڈے بننے کا شوق نہیں۔

انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران آئمہ بیگ نے بتایا کہ وہ آریانہ گرانڈے بننا نہیں چاہتیں، ایک جیسا آئی لائنر لگانے یا پونی بنانے سے وہ آریانہ گرانڈے بن بھی نہیں سکتیں۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ وہ آریانہ کی آواز اور  اسٹائل کی مداح ہیں ، انھیں ہانیہ عامر اور مومنہ کا  اسٹائل بھی اچھا لگتا ہے ، کسی کا اسٹائل کاپی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کی شخصیت کو اپنا رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو