بھارت : طیارہ 2 ٹکڑے، 18 ہلاک، ویڈیو

ایئر انڈیا کا طیارہ بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑے ہوگیا، طیارے میں 191 افراد سوار تھے اور دونوں پائلٹس سمیت 18 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

طیارہ کورونا وائرس کے باعث دبئی میں پھنسے افراد کو واپس لے کر آرہا تھا ، اکثر افراد کو طیارے سے نکال لیا گیا ہے، 121 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی کی حالت تشیویشناک ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق کیرالہ میں بارشیں ہورہی ہیں ، طیارہ رن وے پر پھسلتے ہوئے دور تک گیا اور 2 ٹکڑے ہوگیا، لینڈنگ کے وقت آگ لگنے کا واقعہ نہیں ہوا۔

ایئرلائن حکام نے بتایا کہ طیارے میں 10 بچوں سمیت 184 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو