حکومت کیسی؟ علی ظفر کے پول کا نتیجہ

معروف گلوکار علی ظفر نے حکومتی کارکردگی پر کرائے گئے پول کا نتیجہ جاری کردیا، ٹوئٹر پر کرائے گئے اس پول میں  سوا لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

ابتدا میں لوگوں کی اکثریت حکومت کے خلاف تھی لیکن وقت ختم ہونے سے ایک گھنٹے پہلے اچانک تبدیلی آنا شروع ہوئی تو معروف گلوکار بھی حیران رہ گئے۔

پول میں تقریبا ایک لاکھ 30 ہزار افراد نے حصہ لیا، 34 اعشاریہ 2 فیصد افراد نے حکومت کی کارکردگی پر مایوسی ظاہر کی جبکہ 65 اعشاریہ 8 فیصد پی ٹی آئی حکومت کی کارکردی سے مطمئن نظر آئے۔

علی ظفر کی جانب سے کرائے گئے پول پر پی ٹی آئی کے حامی خوش ہیں لیکن پی ٹی آئی مخالفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو