برطانیہ: 15 جون سے دکانیں کھولنے کی اجازت

برطانیہ میں 15 جون سے لاک ڈاؤن مزید نرم کرنے کا اعلان کردیا گیا البتہ اب بھی کچھ کاروبار بند رہیں گے۔

برطانیہ میں مارچ سے بند کاروبار کھولنے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا، وزیراعظم بورس جانسن نے میڈیا بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ کار شو رومز کو یکم جون سے کام کی اجازت ہوگی، 15 جون سے تمام دکانیں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز کھل جائیں گی۔

برطانیہ میں دکانوں کے مالکان کو سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا البتہ ریسٹورنٹس اور پب اب بھی بند رہیں گے۔

تجزیہ کاروں کو یقین ہے کہ لاک ڈاون کے دوران 15 بلین پاونڈ مالیت کا سامان فروخت نہیں کیا جاسکا تھا جس کی اب فروخت ممکن ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ان پر اپنے سینئر مشیر ڈومینیک کمنگز سے استعفی لینے کیلئے دباو بڑھ رہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو