قرض معاف نہیں کرایا، چوہدری شجاعت

قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انھوں نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرض معاف نہیں کرایا، نیب دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کے بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کسی ایسے کیس پر تبصرہ نہیں کرتے جو عدالت میں ہو، الزامات 20 برس پرانے ہیں اور کئی بار ختم بھی ہوچکے ہیں، مونس الہی نیب الزامت کی وضاحت کرچکے ہیں۔

قاف لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انھوں نے کبھی کوئی قرض نہین لیا، بغیر ثبوت الزامات چھپوائے جانے کا مقصد سیاست دانوں کو بدنام کرنا ہے، خواہش ہے اربوں روپے کا الزام لگاتے ہوئے صفروں کا خیال ضرور رکھیں۔ الزام لگانے والوں کو سمجھ ہی نہیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں ، وہ کم از کم اپنے بچوں سے ہی پوچھ لیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر ہوتے ہیں۔

نیب نے دو روز پہلے چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقاتی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چوہدری برادران نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، چوہدری برادران نے اس کیس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو