سیڑھیاں چڑھ کر آسمان سے ملاقات، ویڈیودیکھیں

مناہل تنویر

سری لنکا کی سیاحت کیلئے نکلیں اور کثیرالمذہبی سینٹر امبولوواوا ٹاور نہ جائیں تو سمجھیں اس ملک کا اصل لطف اٹھایا ہی نہیں۔

یہ ٹاور دارالحکومت کولمبو سے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو انتہائی سرسبز وشاداب ہے اور سطح سمندر سے 3 ہزار 5 سو 67 میٹر بلند ہے۔

48 میٹر بلند اس ٹاور پر صرف نوجوان جاسکتے ہیں ، بچوں اور معمر افراد کو چڑھنے کی اجازت نہیں کیونکہ ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی کے گزرنے کی گنجائش ہے اور راستے میں بیٹھنا ناممکن ہے۔

ٹاور سے نیچے دیکھیں تو دلفریب (ہنتھانا) پہاڑی سلسلہ، جنگل ، دریاؤں اور قصبوں کا 360 ڈگری نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ قدرتی حسن سیڑھیاں چڑھنے والوں کی ساری تھکن دور کردیتا ہے۔

Would you dare to climb this tower 😳😲🙃

Would you dare to climb this tower 😳😲🙃Ambuluwawa Tower, Sri Lanka 🇱🇰Follow AmazingPlaces.com

Posted by AmazingPlaces.com on Saturday, May 16, 2020

اس ٹاور کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ بدھ مت کے ماننے والے ہی نہیں ہندو، مسلم اور مسیحی بھی اس میں دلچسی لیتے ہیں۔

کورونا وبا سے پہلے یہاں ہر سال ہزاروں سیاح آتے تھے اور انتظامیہ کو امید ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی علاقے کی سیاحت کو پھر سے فروغ ملے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو