100 جدید وینٹی لیٹرز کا امریکی تحفہ

ویب ڈیسک

امریکا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 100 جدید ترین وینٹی لیٹرز کا تحفہ دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ وینٹی لیٹرز کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں اور اب انھیں ملک بھر کے اسپتالوں میں استعمال کیا جائے گا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے 22 اپریل کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وبا کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کی تھی۔

یہ وینٹی لیٹرز امریکا میں تیار کئے گئے ہیں اور ان کی قیمت 30 لاکھ ڈالر ہے ، ان کے ذریعے پاکستان میں کورونا مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال جونز کا کہنا تھا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ وینٹی لیٹرز مریضوں کو طبی امداد فراہم کریں گے۔

شعبہ صحت میں امریکا اور پاکستان کی شراکت داری لیبارٹری ٹیسٹنگ ، بیماری کی روک تھام، کیس ٹریکنگ اور وبا کی روک تھام میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ امریکا نے ابتک 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فنڈنگ کی ہے اور یہ تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے، امریکا نے پاکستانی امداد پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو