امتیابھ اور ابھیشیک کو کورونا

ویب ڈیسک

بالی وڈ سپراسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

77 برس کے سپر اسٹار امیتابھ کے بعد اب ان کے بیٹے ابھیشک بچن کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا البتہ پوتی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان سے 10 دن کے دوران ملنے والے تمام افراد اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔

لیجنڈری اداکار اپنے اہلخانہ کے ساتھ ممبئی میں رہتے ہیں جو اس وقت وبا سے متاثرہ ترین شہر ہے، شہر میں 92 ہزار کورونا مریض ہیں اور ساڑھے 5 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امیتابھ بچن کو ناناوتی اسپتال کے آئی سی یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ بھارتی سیاست دانوں ، ایکٹرز اور سماجی شخصیات نے ٹوئٹر پیغام میں امیتابھ بچن کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو