15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان

محمد عثمان

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشنز کے رہنماوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 15 اگست سے کلاسز شروع کردی جائیں گی، کئی ماہ سے درسگاہیں بند ہونے کے باعث طلبا کا نقصان ہورہا ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ اسکولز ایس او پیز بنا کر کھولے جائیں گے، مدارس کھل چکے ہیں اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔ اب اسکولوں کی بندش کا جواز ختم ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت خان نے بتایا کہ کورونا کا زور ٹوٹ گیا ، کیسز کم ہو گئے ، حکومت نے اگر تعلیمی اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ملین مارچ کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو