آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

زکیر احمد بھٹی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں علاقائی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے برادر ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔

اس سے پہلے آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈز آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل فیاض بن حمد الرویلی سمیت سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن الترکی السعود سے بھی ملاقات ہوئی، اس دوران دوطرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ٹرینڈنگ

مینو