پاک ایران بارڈر سیکیورٹی بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سرحدی علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل باقری نے سرحد پر سیکیورٹی اقدامات میں اضافے پر اتفاق کیا، آرمی چیف نے بتایا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے، اس کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا ، باڑ سے دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے میں مدد ملے گی۔

آرمی چیف نے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے اور برابری کی بنیاد پر خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔ سرحدی چوکیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے پاک ایران سرحد پر حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو