کورونا بحران: حکومتی نااہلی واضح ہوگئی، زرداری

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ، اس دوران ملکی سالمیت اور بقا کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بلاول ہاوس کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات کے دوران 18 ویں ترمیم ، قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ اور حکومتی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں، کورونا بحران میں حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، عوام چاہتے ہیں اپوزیشن انھیں سلیکٹڈ سے نجات دلائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

Posted by Zabar News on Friday, July 10, 2020

مولانا فضل الرحمان بولے تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ، اب معشیت بچانے کیلئے حکمرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو