عاصم اظہر کا گانا سوہنیا ریلیز، ویڈیو

معروف گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا سوہنیا آتے ہی چھا گیا، اس گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی عاصم اظہر نے خود ترتیب دی ہے۔  آئیں اپ بھی ان کا یہ گانا سنیں۔

گانے کو صرف 2 گھنٹے میں یوٹیوب پر 2 لاکھ افراد نے دیکھا اور تقریبا 7 ہزار نے کمنٹس کئے۔

گلوکار عاصم اظہر نے کچھ روز پہلے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ کی تھی، اس میں انھوں نے نہ صرف گانے کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا تھا بلکہ اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی اپنے تعلقات کی نوعیت بیان کی تھی۔

ہانیہ نے کہا تھا کہ وہ اور عاصم اظہر صرف دوست ہیں اور ڈیٹ نہیں کر رہے جبکہ ان کا رشتہ کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، اس پر  عاصم اظہر نے بتایا تھا کہ ان کے لئے یہ رشتہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو