لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عاصم سلیم باجوہ آئندہ چند گھنٹوں میں وزیراعظم کو استعفی پیش کرکے معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کرنے کی درخواست کریں گے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی توجہ ایک طرف ہو۔
I strongly rebut the baseless allegations levelled against me and my family.Alhamdolillah another attempt to damage our reputation belied/exposed.I have and will always serve Pakistan with pride and dignity. pic.twitter.com/j185UoGhx1
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 3, 2020
اس سے پہلے انھوں نے ٹوئٹر پیغام جاری کیا تھا اور اپنے آپ اور اہلخانہ پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے تھے، عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے عزت اور وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔