عاصم سلیم باجوہ نے تفصیلی جواب دے دیا

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیئے ہیں۔

عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے عزت اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کی اور کرتے رہیں گے۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، احمد نورانی نے 27 اگست کو نامعلوم ویب سائٹ پر میرے بارے میں خبر بریک کی جو غلط ہے، الزامات ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے لگائے گئے۔

چیئرمین سی پیک کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر سی اون بلڈرز اینڈ اسٹیٹ کمپنی بنانے کا الزام لگایا گیا، بیٹے کی کمپنی نے قیام سے اب تک کوئی کاروبار نہیں کیا، میرے بیٹے کی کمپنی غیر فعال ہے۔ بیٹے پر الزام لگایا گیا کہ اس کے نام ہمالیہ لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہے ، میرے بیٹے کے پاس ہمالیہ لمیٹڈ کمپنی کے صرف 50 فیصد شیئرز ہیں ، یہ کمپنی بہت چھوٹی ہے اور 3 برس میں صرف 5 لاکھ روپے کمائے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میرے ایک بیٹے کے نام پر موچی کاڈ وینر کمپنی ہے ، یہ ایک چھوٹی کمپنی ہے جو 5 سال نقصان میں گئی ، میرے ایک بیٹے پر الزام لگایا گیا اس کے نام کرپٹن مائننگ کمپنی ہے ، یہ کمپنی اس وقت رجسٹرڈ کی گئی جب میں بلوچستان میں تعینات تھا، کسی نے نہیں دیکھا کہ یہ کمپنی ایف بی آر میں 2019 میں رجسٹرڈ ہوئی۔ ایک بیٹے کے نام ایڈوانس مارکیٹنگ کمپنی کا الزام لگایا گیا ، یہ کمپنی غیر فعال ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2 بھائیوں کی کمپنی سلک لائن انٹرپرائزز کو سی پیک کا ٹھیکہ نہیں ملا ، بیٹوں نے امریکا میں بینک سے قرض لے کر گھر خریدا ، ابھی 80 فیصد رقم ادا کرنی ہے اور انھیں امریکا میں اچھی تنخواہ پر نوکریاں ملی ہیں۔

عاصم باجوہ نے بتایا کہ اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام درست نہیں، وہ ڈیکلیئریشن جمع کرانے کی تاریخ 22 جون 2020 کو انویسٹر نہیں رہی تھیں، اہلیہ نے یکم جون 2020 کو باہر کی تمام کمپنیوں سے انویسٹمنٹ نکال لی تھی ، اہلیہ کی تقریباً 19 ہزار ڈالر سرمایہ کاری تھی۔ باجکو گلوبل منیجمنٹ کا پاپا جونز پیزا چین میں کوئی ملکیتی مفاد نہیں ، یہ الزام غلط ہے کہ باجکو 99 کمپنیوں کی مالک ہے ، 18 سال میں بھائیوں نے تقریباً 70 ملین ڈالر کے اثاثے اور فرنچائز خریدیں ، 70 ملین ڈالر میں سے تقریباً 60 ملین ڈالر بینک قرضے اور دیگر مالیاتی سہولتیں شامل ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو