تربت میں دھماکا، شہری جاں بحق ، ویڈیو

عدنان اطہر

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیں، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔

تربت کے بازار میں دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں ، 2 گاڑیوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، تخریب کاری کیلئے 3 کلو بارود استعمال کیا گیا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا۔

وزیراعلی جام کمال نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ افراد کا خون بہانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں،  ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی اور امن کا سفر جاری رہے گا ، چند عناصر بدامنی کے ذریعے بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں ، سیکورٹی فورسز بلوچ محب وطن عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو