آڈیو لیک : اجمل وزیر کی چھٹی

محمد عثمان

کرپشن الزامات پر کھلاڑیوں کی چھٹی ہونے لگی، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹادیا۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، اب محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کو دی گئی ہے۔

کامران بنگش کا موقف ہے کہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد اجمل وزیرکو ہٹایا گیا ، اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں فرانزک تحقیقات ہوں گی اور مزید کارروائی کیلئے حتمی رپورٹ کا انتطار کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کو بھی صورتحال بتادی گئی ہے۔

محمود خان نے بھی اجمل وزیر کی آڈیو ٹیپ سے متعلق انکوائری کا حکم دے دیا ہے ، انھوں نے چیف سیکریٹری کو مراسلہ بھیجا اور فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ شوکت یوسف زئی کو ہٹا کر اجمل وزیر کو ذمے داری دی گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو