سرفراز کی چھٹی، بابر ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے میچز کیلئے بھی کپتان مقرر کردیا ہے۔  

کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جبکہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بابراعظم سے پہلے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے ، ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت پہلے ہی لی جاچکی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کے بعد اب سرفراز احمد عملی طور پر ٹیم سے آوٹ ہوچکے ہیں ، سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی ہوئی ہے اور سابق کپتان کا کریئر خاتمے کے قریب پہنچتا نظر آرہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو