اسرائیل کیلئے بحرین کی فضائی حدود کھل گئی

عرب ممالک سعودی عرب کی پیروی کرنے لگے، ایک اور مسلم ملک نے متحدہ عرب امارات کیلئے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

بحرین کی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

بحرین ایوی ایشن کے مطابق اسرائیلی پروازوں کو یہ اجازت متحدہ عرب امارات کی درخواست پر دی گئی ہے۔

امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر نے چند روز پہلے ہی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات کی تھی ، اس دوران اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات سے متعلق بات چیت کی گئی تھی۔

اس سے پہلے سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد اسرائیل سے یواے ای جانے والی پرواز ایل وائے 971 سعودی عرب سے ہو کر ابوظہبی پہنچی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو