سانحہ بلدیہ : بھولا اور چریا کو سزائے موت

کراچی کی خصوصی عدالت نے 8 سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اپنے فیصلے میں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنائی ، عدم ثبوت کی بنا پر متحدہ رہنما روف صدیقی، ادیب خانم ، علی حسن قادری اور عبدالستار کو بری کردیا گیا۔

عدالت نے فضل احمد، علی محمد، ارشد محمود اور فیکٹری منیجر شاہ رخ کو سہولت کاری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

کراچی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 ستمبر کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس دوران 768 میں سے 400 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے، 368 گواہوں کے نام واپس لے لئے گئے۔

ٹرینڈنگ

مینو