کرکٹرز کا 14 روزہ قرنطینہ غلط، گنگولی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا میں اپنے کھلاڑیوں کے 14 دن قرنطینہ کی مخالفت کردی۔

بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دسمبر اور جنوری میں دورہ آسٹریلیا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2 ہفتے قرنطینہ کے خلاف ہیں، کھلاڑیوں کو 14 دن کمروں میں بند رکھنا درست نہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ پہنچ کر 14 روز قرنطینہ میں رہ چکی ہے، سارو گنگولی نے اس اقدام کو بھی مایوس کن قرار دیا۔

بھاتی کرکٹ ٹیم 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا جائے گی۔ سارو گنگولی کہتے ہیں آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کا قرنطینہ کم سے کم دنوں کا ہونا چاہئے ، انھوں نے تسلیم کیا کہ سیریز مشکل ہوگی کیونکہ آسٹریلین ٹیم ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو