بیروت دھماکے، 113 افراد جاں بحق، ویڈیوز

لبنان کا دارالحکومت بیروت 2 دھماکوں سے لرز اٹھا، 113 افراد جاں بحق اور 4ہزار زخمی ہوگئے جبکہ کئی عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں۔ جاں بحق افراد میں حزب الكتائب اللبنانية‎ کے جنرل سیکریٹری بھی شامل ہیں۔

بیروت کی بندرگاہ پر گودام میں دھماکوں سے گھروں اور دفاتر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ، وزیرصحت حماد حسن نے سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہیں جن میں دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ایک اور ویڈیو

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ایک اور ویڈیو

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ویڈیو

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ویڈیو

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

واقعے کے بعد شاہراہوں پر عمارتوں کا ملبہ اور گاڑیوں کے ڈھانچے نظر آئے اور شہر کا بڑا حصہ دھماکے سے متاثر ہوا۔

لبنان: بیروت میں دھماکے کا منظر

لبنان: بیروت میں دھماکے کا منظر

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

لبنان: بیروت میں دھماکے کے بعد تباہی

لبنان: بیروت میں دھماکے کے بعد تباہی

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

دھماکوں کی حقیقی وجہ تو سامنے نہیں آسکی البتہ لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا ہے کہ لگتا ہے یہ دھماکے گودام میں رکھے امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ وزیراعطم نے قوم سے خطاب میں یوم سوگ کا اعلان کیا اور وعدہ کیا کہ ذمے داروں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو